نشان حیدراعزازحاصل کرنے والے شیردل جوان میجرمحمد اکرم شہید کا 86 واں یوم پیدائش 4 اپریل کو منایا جائے گا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:07

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شیر دل جوان میجر محمد اکرم شہید کا86واں یوم پیدائش 4اپریل کو منایا جائے گا۔مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں میجر اکرم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر محمد اکرم شہید 4اپریل 1938ء کو ضلع گجرات کے علاقہ ڈنگہ میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

وہ13اکتوبر1963ء کو پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرکے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں شامل ہوئی1971ء کی پاک بھارت جنگ میں انہیں مشرقی پاکستان میں ہلی کے محاذ پر تعینات کیا گیا تھا۔

میجر اکرم شہید نے اس یادگار معرکے میں نہایت جرات اور استقامت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور 5دسمبر1971ء کو جام شہادت نوش کیا۔ان کی شاندار خدمات اور بہادری کے ا عتراف میں انہیں پاک فوج کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر عطاء کیا گیا

متعلقہ عنوان :