سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:38

سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بالی وڈ اسٹار سارہ علی خان نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا اشارہ دے دیا۔اداکارہ کی دو فلمیں ’مرڈر مبارک‘ اور ’اے وطن میرے وطن‘ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تازہ انٹرویو میں جب ان سے سیاسی میدان میں آنے کا پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن ہے۔سارہ علی خان اس سے قبل ایک انٹرویو میں بھی سیاسی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔یاد رہے کہ سارہ علی خان نے کولمبیا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :