عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان

چیمپئن شپ 13 رانڈز پر مشتمل ، 3 ملین ریال سے زیادہ کی انعامی رقم مختص

جمعرات 28 مارچ 2024 12:54

عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) عرب اونٹ فیڈریشن نے العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اونٹ فیڈریشن نے کہا کہ اونٹ چیمپیئن شپ کے پہلے ایڈیشن میں 13 رانڈز رائل کمیشن برائے العلا گورنریٹ کے اشتراک سے منعقد کیے جائیں گے اور اس کے رانڈز آئندہ مئی کی 3 تاریخ کو شروع ہوں گے۔

یہ چیمپئن شپ العلا اونٹ فیلڈ میں منعقد ہوگی۔ اس میں 3 ملین ریال سے زیادہ کے مالی اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔گزشتہ سال 7 ستمبر کو عرب اونٹ فیڈریشن کی جنرل اسمبلی کے ارکان نے ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن کے انعقاد کی منظوری دی تھی۔ دوسرے ایڈیشن کے لیے میزبان ملک کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔شرکا اس چیمپئن شپ میں 2، 4، 5، 6، اور 8 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں مالکان اونٹوں کی دوڑ میں تین رانڈ کے ساتھ 13 کپوں کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔ مردوں کے لیے دو رانڈز ہیں اور خواتین کے لیے ایک رانڈ ہے۔ چھوٹے اور بڑے اونٹوں کے منظور شدہ زمرے کے لیے عام لوگوں کے لیے دس چکر ہوں گے۔ یہ منظور شدہ زمرے حقایق، لقایا، جذاع، ثنایا، وحیل اور زمول ہیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت صرف ایسے اونٹ مالکان تک محدود ہے جو عرب ممالک کے شہری ہیں اور عرب اونٹ فیڈریشن کے رکن ہیں۔ عرب اونٹ فیڈریشن نے وضاحت کی ہے کہ ہر رکن فیڈریشن کو ہر ریس میں زیادہ سے زیادہ 10 اونٹ مالکان کے ساتھ ریس میں حصہ لینے کا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :