خامنہ ای سے ملاقات ،حماس رہنما جوتوں کے بغیر رہے

حماس کا اعلیٰ وفدبغیرجوتے پہنے خامنہ ای کے سامنے موجود رہا،رپورٹ

جمعرات 28 مارچ 2024 12:54

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کے دوران حماس کے رہنمائوں کی تصویر جوتوں کے بغیر سامنے آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تحریک کی قیادت کے ایک اعلی سطح کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایران کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

ہنیہ اور ان کے وفد نے ایرانی قیادت کے ساتھ غزہ کی جنگ سے متعلق سیاسی اور میدانی پیشرفت اور مسئلہ فلسطین سے متعلق تمام متغیرات کے بارے میں متعدد ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کیا۔

حماس وفد کی جانب سے ایران کا سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی قرارداد پر ووٹنگ کے ایک دن بعد کیا گیا۔ اس قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا کہا گیا۔ اس کے ساتھ حماس کے ہاتھوں یرغمال تمام اسرائیلیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ قرار داد میں غزہ میں امداد کی ترسیل پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :