گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

جمعرات 28 مارچ 2024 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر10.32 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابوق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں گاڑیوں کی درآمدات پر863.97 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.32 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمدات کاحجم 783.12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری 2024 میں گاڑیوںکی درآمدات پر107.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوجنوری میں 78.49 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 67.51 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں گاڑیوں کی درآمدات پر1.073 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :