لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 12:59

لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) تھانہ صدر چونیاں پولیس کی ایس ایچ او علی اکبر کی سربراہی میں کامیاب کاروائی‘خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی“کوبتایاکہ رابری کے مقدمات میں مطلوب کیٹگری اے کا خطرناک مجرم اشتہاری رحمت اوڑھ سکنہ سدھا ہٹھاڑ کوگرفتارکرلیاگیا‘مجرم اشتہاری تین اضلاع قصور، لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب تھا‘مجرم اشتہاری کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا‘تھانہ صدر چونیاں پولیس نے مجرم اشتہاری کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی تھانہ صدر چونیاں پولیس کو اچھی کارکردگی پرشاباش۔\378