اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی سینٹرز کا دورہ،تمام سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 28 مارچ 2024 12:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی سینٹرز کا دورہ،تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس قصورکی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں بتایاگیاکہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے اپنی اپنی تحصیلوں میں قائم امتحانی سینٹروں کا اچانک دورہ کر کے وہاں پر لائٹس، پنکھوں، سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے امیدواروں کی رول نمبر سپلس اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ کو ہدایت کی کہ وہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔\378

متعلقہ عنوان :