افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان

افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے،امیر المومنین

جمعرات 28 مارچ 2024 13:23

افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) افغان طالبان نے افغانستان میں خواتین کو کھلے میدان میں عوام کے سامنے زنا حد پر سنگسار کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے امیر المومنین ملا ہیبت اللہ نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ رجم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے۔نمائندہ امارت اسلامی نے ملا ہیبت اللہ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :