اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف 12 کارروائیاں ، 20 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 13:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 12 کارروائیوں میں 20 کلو گرام سے زائد منشیات برآمدکرکے 7 ملزمان گرفتار کرلیے ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق اولپنڈی کوریئر آفس میں بیرون اور اندرون ملک جانے اور آنے والے 6 پارسلز سے 755 گرام ویڈ برآمدکی گئی ۔

(جاری ہے)

کراچی ائیرپورٹ پر ڈھاکہ جانے والے بنگلادیشی باشندے سے 740 زینیکس گولیاں برآمدکی گئیں ۔

کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں تین ملزمان سے 12 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔جامشورو حیدرآباد میں ملزم سے 4.5 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔سخی سرور روڈ ڈیرہ غازی خان میں ملزم سے 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی ۔فیصل آباد میں ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد۔ کی گئی ۔اے این ایف ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔