ایف 16 طیاروں کو ملک کے خلاف استعمال کرنے والےہماراجائز ہدف ہو ں گے ، روس

جمعرات 28 مارچ 2024 13:53

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) روس نے کہاہے کہ ایف 16طیاروں کو ملک کے خلاف استعمال کرنے والےہماراجائز ہدف ہو ں گے ۔رائٹرز کےمطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کو دیئے گئے F-16 جنگی طیاروں کو تیسرے فریق کے علاقوں سے استعمال کیا گیا تو وہ روس کے لیے جائز اہداف ہوں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹور کے علاقے میں فوجی پائلٹوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ روس کے پاس نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور وہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا جمہوریہ چیک پر حملہ نہیں کرے گا اور نہ ہیہمارا ان ریاستوں کے خلاف کوئی جارحانہ ارادہ ہے لیکن اگر مغرب یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کرتا ہے تو روسی افواج انہیں مار گرائے گی۔