ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادئنزئی سردار بادشاہ نے چکدرہ بازار کا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 15:05

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر پائین واصل خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ادئنزئی سردار بادشاہ نے چکدرہ بازار کا تفصیلی دورہ کیا ۔بدوران وزٹ تمام جنرل سٹورز ،سبزی فروش ،فروٹ فروش کی صفائی ،نرخ نامے اشیائےخوردنوش کے کوالٹی اور کوانٹٹی چیک کی ۔جن کی صفائی اور نرخنامے میں فرق تھا ان سے قومی شناختی کارڈ ضبط کرکے آن دی سپاٹ جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

اور ہدایات جاری کر دی کہ تمام دوکانداران صفائی کا خاص خیال رکھیں صوبائی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خردنوش فروخت کریں اور نرخ ناموں کو دکان کے پرنٹ پر آویزاں رکھیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ بعد میں عوام کی شکایت پر مہنگی مرغ فروشان کے خلاف کاروائی کی اور ہدایات جاری کر دی کہ آئندہ جس نے سرکاری نرخنامے سے مہنگا چکن فروخت کیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائ کی جائ گی۔\378

متعلقہ عنوان :