مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے مذہبی عقیدت و احترام سے منائیگی
ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، سکیورٹی انتظامات مکمل
جمعرات 28 مارچ 2024 15:21
(جاری ہے)
دوسری جانب پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے اور گرجاگھروں کے باہر اور اندر پولیس کی نفری تعینات ہو گی ۔
مسیحی برادری پرسوں(اتوار )کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائے گی ،ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے۔ اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں۔ ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے۔صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر مسیحی برادری کے نام اپنے پیغام میں خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ آج)گڈ فرائیڈی) کے دن پاکستان کے تمام گرجا گھروں میں پوری انسانیت کی بھلائی ، وطن عزیز کی سلامتی ،خوشحالی اورا من و استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ گڈ فرائیڈے کا دن ہمیں مشکل حالات میں صبر و تحمل اور برداشت کا رویہ اپنانے اور محبت، امن وبھائی چارے کا پیغام پھیلانے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم عزم کریں کہ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات کی روشنی میں دنیا کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور تمام عقائد اور مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ مل کر معاشرے میں دائمی امن کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.