صوبے میں پانی کی کمی پر وفاق سے اختلاف ہی: وزیرِ آبپاشی سندھ

نارا اور روہڑی کینال کو 7 ہزار 200 کیوسک پانی مل رہا ہے، سندھ میں فصلوں کی پیداوار کے لیے پانی کی کمی نہ کی جائے،جام خان شورو

جمعرات 28 مارچ 2024 15:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) سندھ کے وزیرِ آبپاشی جام خان شورو نے کہاہے کہ سندھ میں پانی کی کمی پر وفاق سے اختلاف ہے۔کراچی سے وزیرِ آبپاشی سندھ نے صوبے کو پانی کی فراہمی سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نارا اور روہڑی کینال کو 7 ہزار 200 کیوسک پانی مل رہا ہے، سندھ میں فصلوں کی پیداوار کے لیے پانی کی کمی نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیرِ آبپاشی سندھ نے کہا کہ سندھ کی دیگر کینالوں میں 70 فیصد تک پانی کی کمی ہے، روٹیشن پروگرام کے تحت فصلوں اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایل بی او ڈی، ڈھورو پران، ہاکڑو ڈرین سے بارش کا پانی نکالنے کی الگ اسکیم بنا رہے ہیں، اسکیم کے تحت آر ڈی 210 پر بڑا گیٹ لگایا جائے گا۔وزیرِ آبپاشی سندھ نے کہاکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے ایل بی او ڈی، ڈھورو پران، ہاکڑو ڈرین کی رپورٹ مانگی ہے، ڈی سی میر پور خاص ڈھورو اور پران نالوں سے تجاوزات ہٹانے پر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :