پریا کماری سمیت اور تمام مغویوں کی بازیابی کے لیے بڑا آپریشن کیا جائے،مخدوم سعید الزماں

جمعرات 28 مارچ 2024 15:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سروری تنظیم اور سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے کہا ہے کہ معصوم بچی پریا کماری سمیت اور تمام مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن کیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جامع کارروائی نہ ہونا جرائم میں اضافے کی وجہ ہے،سندھ حکومت مجرموں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کر کے بے گناہ معصوم پریا کماری سمیت تمام مغویوں کو بازیاب کرائے اور سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :