Live Updates

فیصل آباد، کا ئیٹ فلائنگ کیخلاف موٹر سائیکلز پر حفاظتی تار لگوانے کیلئے آگاہی کیمپ لگایا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 15:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر موٹر سائیکلز پر حفاظتی تار/وائر/شیلڈ لگوانے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے الائیڈ موڑ(پی ایم سی چوک) میں کائیٹ فلائنگ کیخلاف آگاہی کیمپ لگایا گیا۔

جس میں چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون،ڈی ایس پی سرکل سول لائن محمد نواز کموکا،انچارج ایجوکیشن یونٹ ارم ناز اور انکی ٹیم، انچارج ٹریفک سیکٹر سرگودھا روڈ عمران چیمہ اور محمد قیس نے شرکت کی۔ کیمپ پر شہریوں کو سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادکی طرف سے موٹر سائیکلز پر مفت سیفٹی وائر لگوائی گئی۔جس میں درالقرآن مسلم ٹاون نمبر 1 کے طلباء اور اساتذہ نے بھی شرکت کی، مدرسے کے طلبا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ پتنگ کی دھاتی اور کیمیکل ڈور کے وار سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سیفٹی وائر کو لازمی لگوائیں تاکہ کسی معصوم کی جان کو نقصان نہ ہو۔ سی ٹی او کا کہنا تھاکہ شہر بھر میں ٹریفک سٹاف مختلف پوائنٹس پر موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی وائر لگوا کر دے رہے ہیں۔ڈی ایس پی سرکل سول لائن محمد نواز کموکا کا کہنا تھا کہ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں،دوران ڈرائیونگ گلے پر رومال رکھیں اور چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل کی ٹینکی پر مت بیٹھائیں۔شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موٹر سائیکل پر سیفٹی وائر لازمی لگوائیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات