فیصل آباد، ٹرین کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

جمعرات 28 مارچ 2024 15:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ٹرین کی ٹکر سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جھمرہ روڈ پر بھائی والا پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 40 سالہ شخص ظہور ولد عبداللہ جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ شخص شمس آباد فیصل آباد کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

ا طلاع ملنے پر ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچے تو مضروب دم توڑ چکا تھا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول کو کال موصول ہوئی کہ ایک شخص ٹرین سے ٹکرا گیا ہے جس پر فوری طور پر امدادی ٹیم روانہ کروائی گئی۔جائے حا د ثہ پر پہنچ کر ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ نامعلوم وجہ سے ٹرین سے ٹکرانے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوچکا ہے،حکام نے اس کی نعش ریلوے پولیس کے حوالے کردی۔