ڈیرہ بنوں روڈ پر پشاور سے ڈیرہ آنے والی مسافر ویگن سڑک نے نیچے گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4افراد زخمی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈیرہ بنوں روڈ پر پشاور سے ڈیرہ آنے والی مسافر ویگن سڑک نے نیچے گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے ہیں، ریسکیو1122 اسٹیشن کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے جسد خاکی سمیت ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بنوں روڈ پر پشاور سے ڈیرہ آنے والی مسافر ویگن سڑک سے نیچے جا گری، حادثے میں ایک شخص 55سالہ حبیب سکنہ پنیالہ جاں بحق جبکہ 55سالہ عقیل سکنہ کورائی سمیت4افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو1122 اسٹیشن 33 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے جسد خاکی سمیت ہسپتال منتقل کر دیا۔\378