آرپی اوکا ڈیرہ ڈویژن سے ایبٹ آباد ڈویژن ٹرانسفر ہونے والے ایس پی ایلیٹ کو نمایاں خدمات پر شیلڈ پیش اور نئی پوسٹنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 28 مارچ 2024 15:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) رینج آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے ڈیرہ ڈویژن سے ایبٹ آباد ڈویژن ٹرانسفر ہونے والے ایس پی ایلیٹ ار شد محمود کو انکی نمایاں خدمات پر شیلڈ پیش کی اور نئی پوسٹنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کٹھن حا لات اور محدود وسائل میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیئے ہیں، محکمہ پولیس سے باعزت،ایماندار ی اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے ٹرانسفر ہونا دوسروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے۔\378

متعلقہ عنوان :