وفاقی کابینہ نے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

جمعرات 28 مارچ 2024 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وفاقی کابینہ نے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔بابر اعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :