خیبرپختونخوا،کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 4 مزدور جاں بحق

جمعرات 28 مارچ 2024 15:57

کرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) ضلع کرم میں کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے بتایا کہ وسطی کرم کے دور دراز علاقہ ڈنڈ خوئیدادخیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان بحق ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے، جن میں شاہ رخ خان اور ایک ہی خاندان کے تین افراد حکیم زادہ، بیٹا دانش خان اور بھائی شرین زادہ شامل ہیں، مقامی قبائل اور کان کے قریب مزدوروں نے کارروائی کرکے لاشوں کو نکال لیا۔ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔