ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ

جمعرات 28 مارچ 2024 15:59

ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کر دی، ہم جو کہہ رہے تھے وہ درست تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں پھر بھی گاڑی روک دی گئی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کو ہماری صحت کا بڑا خیال ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ہم چل کر جائیں، ہم دیہاتی لوگ ہیں، ہمیں چلنا ویسے بھی بہت پسند ہے۔