اٹک پولیس کی کارروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتاراور مال مسروقہ بر آمد

جمعرات 28 مارچ 2024 16:03

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) اٹک پولیس نے کارروائی کرکے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے مال مسروقہ بر آمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈیگھیب کے علاقہ میں چوری کی پہ در پہ وارداتیں ہو رہی تھیں جس پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اپنی انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم ظہیر عباس کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، دوران تفتیش ملزم ظہیر عباس سے کل مالیتی رقم 2 لاکھ 87 ہزار روپے بر آمد کر لیے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :