اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 16:12

اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان  گرفتار
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف چلاگئی گئی مہم کے سلسلہ میں اٹک پولیس نے کارروائی کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے، اس سلسلہ میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم مسعود کے قبضہ سے 3000 گرام چرس برآمد کر لی، ایک اور کارروائی میں دوران گشت مشکوک شخص کو روکا جس نے اپنا نام و پتہ اختر زمان بتلایا جس کی پڑتال کرنے پر 1600 گرام چرس برآمد ہوئی، اسی طرح تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم نے منشیات کے سوداگر نجیب اللہ کی تلاشی لینے پر 510 گرام چرس برآمد کر لی اور سٹی حسن ابدال پولیس نے 530 گرام چرس برآمد کر کے ملزم ذیشان خان کو گرفتار کر لیا، تھانہ فتح جنگ پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکا جس میں تین افراد محسن علی ، محمد یاسین اور ظہیر خان کو مشکوک جانتے ہوئے تلاشی لینے پر ہر سہ ملزمان سے 15/15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کےآہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔\378