ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے میگا اپریشن کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 16:21

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے میگا آپریشن کیا جا رہا ہے، ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی گجرات نے ہدایات دیں ہیں کہ تمام بازاروں سے تاجر خضرات اپنا سامان شٹر کے اندر رکھیں گے، تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں گے،دو روز کی وارننگ دی گئی ہے، ڈی سی گجرات نے کہا ہے کہ تاجر برادری رضاکارانہ طور پر تجاویزات ختم کرنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں، تجاوزات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آخری وارننگ دی جا رہی ہے، عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاجر تنظیمیں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتظامی افسران اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز سی او ضلع کونسل ملک ابرار ،صدر انجمن تاجران جاوید بٹ، شیخ افضال و رحمان سمیت دیگر افسران و تاجر نمائیندے اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تاجر برادری راستوں کو کشادہ کریں اپنا سامان شٹر کے اندر رکھیں، ضلع بھر سے تجاویزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، تاجر برادری رضاکارانہ طور پر ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں اور تجاویزات فوری ختم کردیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سامان ضبط کرلیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ چیف افسران ضلع بھر میں صفائی میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں، تجاویزات کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

\378

متعلقہ عنوان :