سکھر پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 16:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) سکھر کے تھانہ روھڑی کی پیر شاھ خیر لنک روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ،جبکہ اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق سکھر کے تهانہ روہڑی کی حدود میں پیر شاہ خیر لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ، مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

زخمی ڈاکو سنیچنگ ،چوری ،ڈکیتی ،پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں اور مقدمات میں مطلوب تھا ۔ایس ایس پی سکھر عابد علی بلوچ کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت محسن جتوئی کے نام سے ہوئی ۔ زخمی ڈاکو کے قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے ۔