ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 16:33

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین کا دورہ کیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے دونوں اداروں کے انتظامی امور، کلاس رومز و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور طالبات کے بنائے فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ووکیشنل اداروں میں طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہنر مند افراد ہی معاشرے میں باعزت روز گار کما سکتے ہیں، ٹیکنیکل ایجوکیشن وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور کامرس کالج کے کیپمس کے ایشو کو احسن طریقے سے حل کیا جائے گا، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو قریبی ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کیا جائے گا، اور وہاں گرلز کے ہاسٹل قائم کیا جائےاور طالبات کی پڑھائی کا حرج نہیں ہونے دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹیوٹا کے فیصلے کے مطابق ووکیشنل کالج کو منتقل کیا جائے گا اور کامرس کالج میں اضافی جگہ پر گرلز ہوسٹل بنانے کی تجویز ہے جس پر عملدرآمد کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے طالبات کے بنائے فن پاروں کا بغور مشاہدہ کیا اور طالبات کی محنت اور ہنر مندی کو سراہا۔

\378

متعلقہ عنوان :