خیبر پختونخوا کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 16:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا کےسرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ سکولوں کے پرنسپلز صاحبان،اساتذہ کرام اور اسٹاف وغیرہ اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :