قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں اور ٹرم شیٹ طے کرلی گئی

جمعرات 28 مارچ 2024 16:57

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) قومی ائیر لائن پی آئی اے نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔قومی ائیر لائن پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں اور ٹرم شیٹ طے کرلی گئی ہے۔بینکوں کی جانب رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے جس سے قومی ائیر لائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بینکوں کا قرضہ 10 سال تک واپس نہیں کیا جائے گا اور 12فیصد کی شرح سے منافع دیا جائیگا جب کہ منافع بخش ادارہ بننے پر ڈیویڈنڈ سے بینکوں کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔ابتدائی ڈھانچے کے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز کی نجکاری ہوگی، نجکاری سے موصول رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ ہوگی اور پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرناہوگی۔