Live Updates

عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ڈی پی او

جمعرات 28 مارچ 2024 17:33

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی اونارووال محمد نوید ملک کی زیر صدارت تھانہ لیسرکلاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں سائلین نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نارووال نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے لیے احکامات صادر فرمائے۔ڈی پی اونارووال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کو ئی بھی شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے ان سے براہِ راست ملاقات کر سکتا ہے، ان سے ملاقات کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہے ۔ڈی پی اونارووال نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات