Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم

جمعرات 28 مارچ 2024 17:45

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے لاہور رنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ایس ایل تھری پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رنگ روڈ ایس ایل فور کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ایس ایل 4 مراکہ سے شرق پور انٹر چینج ایم تھری بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی مریم نواز شریف نے اڈہ پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک پور ے رنگ روڈ کی سائٹ کامعائنہ کیا اور ملتان روڈ پر لاہور رنگ روڈ انٹر چینج پر مقامی پود ے لگانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر منزل پر پہنچ سکے گی۔لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی دونوں اطراف 8,8کلومیٹر طویل ہیں۔ صوبائی وزیرِ صہیب احمد ملک، پرویز رشید چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،کمشنر ایف ڈبلیو حکام بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات