کولکتہ، سی آئی ایس ایف کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

جمعرات 28 مارچ 2024 17:46

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل سی وشنو نے آج (جمعرات ) ریاست کے کولکتہ ایئرپورٹ پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔25سالہ وشنو تلنگانہ کا رہنے والا تھا اور وہ 2022 میں فورس میں شامل ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :