Live Updates

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا لاہور ایس ایل تھری کا دورہ، تعمیراتی معیار کا معائنہ،انٹر چینج پر مقامی پود ے لگانے کی ہدایت

جمعرات 28 مارچ 2024 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صبح سویرے لاہور رنگ روڈسدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ایس ایل تھری پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے رنگ روڈ ایس ایل فور کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ایس ایل 4مراکہ سے شرق پور انٹر چینج ایم تھری بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اڈہ پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک پور ے رنگ روڈ کی سائٹ کامعائنہ کیا اور ملتان روڈ پر لاہور رنگ روڈ انٹر چینج پر مقامی پود ے لگانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری سے عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک شہر سے گزرے بغیر منزل پر پہنچ سکے گی،لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی دونوں اطراف 8،8کلومیٹر طویل ہیں۔ صوبائی وزیرِ صہیب احمد ملک، پرویز رشید چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوسمیت دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات