قتل کے مقدمہ میں مطلوب بیرون ملک مفرور ایک اور خطرناک اشتہاری کویت سے گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) قتل کے مقدمہ میں مطلوب بیرون ملک مفرور ایک اور خطرناک اشتہاری کو کویت سے گرفتار کر لیا گیا ، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم افتخار علی نے گذشتہ برس تھانہ لالہ موسی گجرات کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ، مجرم بعد ازاں روپوش ہوکر بیرون ملک فرار ہوگیا ، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرواکر ملزم کو گرفتار کیا ۔

قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اشتہاری کی کویت سے ایسٹراڈیشن کروائی گئی ہے۔ ائیر پورٹ پر گجرات پولیس نے اشتہاری مجرم افتخار علی کو حراست میں لے لیا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کویت سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل پولیس کو شاباش دی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔