فیصل آباد،ڈاکوئوں کا مسلح گروہ ستیانہ روڈ پر ٹیک ٹائون میں تاجر کے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے نصف کروڑ مالیت کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار

جمعرات 28 مارچ 2024 19:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ڈاکوئوں کا مسلح گروہ ستیانہ روڈ پر ٹیک ٹائون میں تاجر کے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر کے نصف کروڑ مالیت کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی‘ مقامی تاجر سرفراز کے گھر ڈاکوئوں کا پانچ رکنی گروہ داخل ہوا، گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کر دیا اور مختلف کمروں میں الماریوں کی تلاشی لیتے ہوئے 10تولے طلائی زیورات‘ ساڑھے بارہ لاکھ کی نقدی‘ کلائی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان جن کی مالیت تقریباً 50لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے، چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں متاثرہ خاندان نے واردات کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو کی تو پولیس ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

متعلقہ عنوان :