اداکارہ صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل

جمعرات 28 مارچ 2024 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ صاحبہ نے زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات کرلی جس کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے والد کی جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے والد سے گلے شکوے بھی کیے۔ صاحبہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 11مارچ کو میری زندگی کا ایسا وقت آیا جو میری زندگی میں پہلے کبھی نہیں آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس دن ان کی اپنے والد امام ربانی سے پہلی بار ملاقات ہوئی، چونکہ وہ اپنے والد سے پہلی بار مل رہی تھیں تو اس احساس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سال پہلی بار فاردرزے ڈے منائیں گی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ اپنے والد سے پہلی بار گلے ملنے کے لیے ان کی طرف بڑھتی ہیں اور دونوں آبدیدہ ہوجاتے ہیں جس دوران باپ بیٹی کے درمیان جذباتی جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل ایک انٹرویو میں صاحبہ نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا اور نہ ان سے کبھی ملاقات کی، میری والدہ میری پیدائش سے پہلے ہی ان سے الگ ہوگئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :