اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی

جمعرات 28 مارچ 2024 19:54

اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) بالی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی ایک کے بعد ایک فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑی دی۔ اکشے نے اپنی نئی آنیوالی فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘‘ کے ٹریلر جاری ہونے پر اپنی حالیہ فلموں سیلفی اور مشن رانی گنج کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی فلمیں کامیاب ہوں، لیکن باکس آفس پر کامیابی ان کے ہاتھ میں نہیں۔

(جاری ہے)

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی فلم بنانے کی کوشش کرتے ہیں، میں کسی ایک طرز کی فلم تک محدود نہیں رہتا، چاہے کامیابی ہو یا نہ ہو۔ یہ وہ طریقہ کار ہے جس پر میں نے ہمیشہ کام کیا ہے اور میں آگے بھی اسی طرح کا کام کرتا رہوں گا، چاہے وہ کامیڈی فلم ہو یا ایکشن۔اکشے کمار نے یہ بھی کہا کہ ایک وقت تھا جب میرے کیریئر میں 16 فلمیں متواتر ناکام ہوئی تھیں، لیکن میں اس وقت بھی کھڑا رہا اور اپنا کام کرتا رہا اب بھی کرتا رہوں گا۔اپنی نئی فلم سے متعلق اکشے نے کہا کہ یہ ایک فلم ہے جس پر ہم سب نے اس سال بہت زیادہ محنت کی ہے اور اب ہم نتائج دیکھنے جا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ہم سب کیلیے اچھی قسمت لے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :