انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:37

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) انٹر بینک میں جمعرات کو روپے پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر278.15روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں19پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر280.60روپے سے کم ہو کر280.41روپے ہو گئی،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر302.20روپے سے گھٹ کر301.90روپے ہو گئی جبکہ2پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر352.32روپے سے بڑھ کر352.34روپے پر جا پہنچی ۔#

متعلقہ عنوان :