پشاورمیں پولیس ہسپتال کے اندرفائرنگ سے ملزم جاں بحق ہوگیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پشاورمیں پولیس ہسپتال کے اندرفائرنگ سے ملزم جاں بحق ہوگیاہے ،،ملزم کو چیک اپ کے لئے ہسپتال لایاگیاتھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جیل میں منتقلی سے قبل میڈیکل چیک اپ کیلئے لائے گئے ملزم کو ہسپتال کے اندرقتل کردیا ۔مقتو ل پرقتل سمیت دیگر سنگین مقدمات اورسابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی میں پولیس کو مطلوب تھے،جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسلحہ پستول سمیت گرفتار کرلیا،ملزم اور مقتول کے مابین سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے۔