آدھا رمضان گزرچکاہے مگر مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئی : جے یو آئی

جمعرات 28 مارچ 2024 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ آدھا رمضان گزرچکاہے مگر مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئی، رمضان سے قبل حکمرانوں نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے بڑے دعوی کئے مگر مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئی، منافع خورکسی کی پرواکئے بغیرپھل،سبزیاںودیگر اشیاء خوردونوش من مانے ریٹ پر فروخت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہحکومت کا رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف نہ دینا زیادتی ہے غربت بے روزگاری اور مہنگائی کے ستائے ہوئے غریب عوام دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں ،تاجر برادری مخیرحضرات اچھے سرمایہ دار رمضان المبارک میں غربا ومساکین کوراشن کی فراہمی میں تعاون کریں ۔