غزوہ بدراسلامی تاریخ کا عظیم ، تاریخ ساز معرکہ ہے :قاری اعظم حسین

دہشت گردی اول تا آخر فساد ہے مگر اللہ کے راستے میں جہاد کا مقصد فساد کا خاتمہ اور قیامِ امن ہے

جمعرات 28 مارچ 2024 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ غزوہ بدراسلامی تاریخ کا عظیم ، تاریخ ساز معرکہ ہے ،بیرونی دشمنوں سے تحفظ کیلئے میدان بدر کا معرکہ قیامت تک مسلم امہ کو تازہ ولولہ مہیا کرتا رہے گا،دہشت گردی اول تا آخر فساد ہے مگر اللہ کے راستے میں جہاد کا مقصد فساد کا خاتمہ اور قیامِ امن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میںانہوں نے کہاکہ غزوہ بدر رسولِ اکرم ﷺکی عسکری و دفاعی حکمت عملی کا عظیم مظہرہے،جب اسلام و کفر اورحق و باطل کے درمیان پہلی معرکہ آرائی ہوئی تھی، اس تاریخی معرکے میں فرزندانِ اسلام کی تعداد کفار کی تعداد سے ایک تہائی تھی، وسائلِ جنگ کے اعتبار سے وہ بظاہر بہت کم زور تھے لیکن پھر صحابہ کرامؓ ثابت قدمی، اللہ اور اس کے رسولﷺ پر کامل یقین نے ان کو ایک عظیم فتح نصیب فرمائی، صحابہ کرامؓ کا ایمان ظاہری وسائل کی بجائے وسائل کے مالک اور اس کے رسولﷺ پر تھا اس لیے اسلام کو غزوہ بدر میں مسلمانوں کو تاریخی فتح نصیب ہوئی۔

متعلقہ عنوان :