چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کا یومِ علیؓکے سلسلے میں نشتر پارک اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کا سولجر بازار یوسی 02 میں نشتر پارک اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ منتظمین سے ملاقات۔

(جاری ہے)

رضوان عبد السمیع نے نشتر پارک میں صفائی کا جائزہ لیا اور جعفریہ الائنس کے منتظمین سے 21 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے جلوس کے حوالے سے مسائل دریافت کرے ساتھ ہی جلوس کی گزرگاہوں کا جائزہ بھی لیا اور دورے پر موجود محکمہ ایم اینڈ ای کے افسران کو 21 رمضان المبارک کے جلوس کے سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کیں جن میں سر فہرست گزر گاہوں پر صفائی، بند اسٹریٹ لائٹس کی تبدیلی، اور سیوریج کے پانی کی نکاسی شامل ہیں، انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرہ مکمل ہونے سے قبل یہ تمام کام مکمل کرلیے جائیں تاکہ جلوس کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا ہو۔

اس موقع پر واس چیئرمین حامد نواز اور محکمہ ایم اینڈ ای کے افسران ایس ایس نور محمد جمالی، ایکس ای این محمد ہارون و دیگر بھی موجود تھے۔