راولپنڈی،صادق آباد پولیس کی کارروائی ،مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری گرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024 20:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خنجر کے وار کرکے شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری روبن اورچیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محسن رضا کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان گزشتہ سالوں سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ایس پی راول نے کہاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :