پشاو،ہسپتال میں مخالفین کی فائرنگ سے ملزم جاں بحق

ملزم ندیم نے سابق دشمنی کی بنا پر زیرحراست ملزم اسفندیارپر فائرنگ کی،پولیس

جمعرات 28 مارچ 2024 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پشاور میں ہسپتال میں مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز ہسپتال میں زیرحراست ملزم کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں مخالفین نے ملزم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا ہے کہ مقتول ملزم اسفندیار قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ملزم ندیم نے سابق دشمنی کی بنا پر زیرحراست ملزم اسفندیارپر فائرنگ کی ،پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔