بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

جمعرات 28 مارچ 2024 20:10

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) بونیر کے علاقے چغرزی پاندھیڑ میں پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق بونیر کے علاقے چغرزی پاندھیڑ میں پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدقسمت گاڑی سواڑی بازار سے شاہی جارہی تھی، بریک فیل ہو کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5خواتین، دو بچے اور ایک ڈرائیور شامل ہے، اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔