مسلم لیگ ن کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل کی عوامی وفد سے بات چیت

جمعرات 28 مارچ 2024 20:10

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے عوامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ بشام میں چینی قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں ،مٹھی بھر کرائے کے دہشت گرد ہمارے ہمسایہ ملک چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خلاف سازش کررہا ہے، سی پیک کو کسی صورت ناکامی کا شکار نہیں ہونے دینگے ،وزیر اعظم نے واقعہ کا سخت نوٹس لیکر ملوث دہشت گرد عناصر کےسخت ایکشن لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے، ہم ملک کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے،چین اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں، چین اور پاکستان بہت سے ترقیاتی منصوبوں میں بطور پارٹنرزہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔\378