لیسکو رچنا ٹائون سب ڈویژن کی کارروائی ،ایمبرائیڈری یونٹ میں بجلی چوری پکڑی گئی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو کا ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔لیسکوترجمان کے مطابق ایس ڈی او رچنا ٹائون خلیل یوسف نے سٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن ایک ایمبرائیڈری یونٹ میں بجلی چوری پکڑی گئی،میٹر میں شنٹ لگا کر بجلی چوری اور لیسکو کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق موقع پر کنکشن منقطع اور ملزم کے خلاف ایف آئی آرکے لئے درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کرادی گئی ہے ،ملزم کو 16000 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں بھی چارج کئے گئے ہیں۔