حلقہ پی پی 34 گجرات میں فارم 45 کے مطابق نتائج مرتب کرنے کی درخواست پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 34 گجرات میں فارم 45 کے مطابق نتائج مرتب کرنے کی درخواست پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن نے (ق )لیگ کے کامیاب امیدوار چوہدری اعجاز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آر او سے رپورٹ طلب کرلی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارے نتائج تبدیل کر کے آزاد امیدوار سمیرہ الہی چوہان کو ہرایا گیا۔ کمیشن نے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔