[محنت کشوں کے آئینی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ورکرز کو ووٹ کی پرچی سے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، لیاقت علی ساہی

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

!اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) ملک کے معروف مزدور رہنما لیا قت علی ساہی سیکریٹری جنرل ڈیمو کریٹک ورکرز یونین ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، بینکنگ سروسز کارپوریشن نے اسلام آباد آفس اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن میں ریفرنڈم 2024 کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی جدوجہد تین دہائیوں پر محیط ہے جب بھی ورکرز یونین کو طاقت کے بل بوتے پر دیوار کے ساتھ ورکرز پر دباؤ ڈال کر پاکٹ یونین کو اقتدار میں لایا جاتا رہا ہے ان کے سیاہ ترین ادوار میں نہ صرف ورکرز کے جائز مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کردیا جاتا ہے بلکہ ادارے میں صحت مند ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں کو بھی ختم کرنے کی سازشیں تیار کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ورکرز کے آئینی اور بنیادی حقوق کو سلب کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ریفرنڈ م 2024 جو کہ مورخہ 19 اپریل 2024 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، بینکنگ سروسز کارپوریشن میں ہونے جارہا ہے ان شائ اللہ واضح اکثریت سے ڈیموکریٹک ورکرز یونین تمام دفاترز میں کامیاب ہونے جارہی ہے اور ماضی کے دو ریفرنڈم میں بالخصوص کنٹریکٹ ورکرز جنہیں ووٹ کا حق دلا کر ڈیموکریٹک ورکرز یونین نے آواز نہ صرف دی بلکہ ٹریڈ یونین کو بھی مضبوط کیا تھا ورکرز منفی پراپگنڈا کا شکار ہوکر دو ریفرنڈم میں غلط فیصلہ کر بیٹھیں ہیں جبکہ کہ ان کے ساتھ لیبر یونین کی قیادت نے ماں کے دودھ کی قسمیں کھاکھا کر یقین دلایا تھا کہ نوے دن میں مستقل کروائیں گے لیکن ساڑھے چار سالوں کے بعد اب وہ سیاسی بونے کنٹریکٹ ورکرز کی ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبے کو اپنی اپنی زبان پر لانا بھی گناہ سمجھتے ہیں یہی وہ لیبر یونین کا ورکرز کے ساتھ جھوٹا وعدہ تھا جس کی وجہ سے ورکرز کی آواز کو لیبر یونین کی قیادت کو کمزور کیا گیا۔

الحمداللہ اس مرتبہ تمام کنٹریکٹ ورکرز نے ماضی کے فیصلوں پر نظرثانی کرتے ہوئے جوق در جوق لیبر یونین سے علیحدگی اختیار کرکے ڈیموکریٹک ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جو کہ ٹریڈ یونین میں مثبت اقدام ہے ورکرز کے مثبت فیصلے سے کنٹریکٹ ورکرز کی مستقلی ، کلریکل اور نان کلریکل کیڈرز میں مستقل بھرتیاں اور تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب کے مطالبے کو تقویت فراہم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی قیادت نے ہمیشہ شفافیت اور میرٹ کی بات کی ہے ، ورکرز کو انصاف ملک کے قوانین کی روشنی میں دلانے کیلئے پٴْرعزم ہے ورکرز جھوٹ اور منافقت کی سیاست سے علیحدگی اختیار کریں اور اصولی جدوجہد کے ہاتھ مضبوط کرکے ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کریں۔ اس موقع پر عامر خان، چوہدری شفقت اللہ وڑائچ، منتظم شاہ، غلام حسن واہلہ، خالد کیانی، ملک عبدالقیوم خان ، ملک قدیرخان، چوہدری محمد نواز، زین العابدین، اشرف ثاقب، ملک فیصل حمید، ہشمت منیر نے بھی خطاب کیا۔

قبل ازیں جب لیاقت علی ساہی دیگر عہدیداروں کے ہمراہ اسلام آباد اسٹیٹ بینک میں داخل ہوئے تو اسلام آباد آفس کے ڈیموکریٹک ورکرز یونین کی ٹیم نے پھولوں کی پتیوں اور نعروں کی گونج میں ان کا استقبال کیا ورکرز پٴْر جوش تھے اور نعرے لگارہے تھے کہ فیصلہ اصول کا ووٹ پھول کا اور جدوجہد زندہ باد کے نعرے ورکرز لگاتے رہے۔