mگوادر میں بارش کے پانی سے دو کمسن بچوں کی نعشیں برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

ةگوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) گوادر میں بارش کے پانی سے دو کمسن بچوں کی نعشیں برآمد ،دونوں بچے بدھ کے روز لاپتہ ہوئے تھے ،خدشہ ہے کہ وہ تالاب میں گرکر جانبحق ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق گوادر کے محلہ کلانچی پاڑہ میں بارش کے پانی کی تالاب سے دو کمسن بچوں کی نعشیں برامدہوئی ہیں فیملی کے مطابق دو نوں بچے گزشتہ بدھ کی روز سے لاپتہ تھے بچوں کا تعلق گوادر کے علاقے نیا آباد سے تعلق رکھنے والے دونوں کمسن طالب علم 12 سالہ ساچان اور زاہد کی نعشیں گوادر کے علاقے کلانچی پاڑہ میں بارش کے پانی کی تالاب سے ملی ہیں بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچے گزشتہ بدھ کی روز سے لاپتہ تھے اورآج انکی نعشیں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کھودے گئے تالاب سے برامد ہوئی ہیں دونوں کمسن بچوں کی نعشیں ملنے کے بعد ہر آنکھ اشکبارہوگیا جبکہ لواحقین نے دونوں کمسن بچوں کی نعشیں شمبے اسماعیل قبرستان میں سپرد خاک کردیں واضح رہے کہ گزشتہ 27 فروری کے بارشوں کی وجہ سے کلانچی پاڑہ کے گراونڈ میں کافی مقدارمیں پانی جمع ہوگیا جسکی نکاسی ابھی تک نہیں ہوسکی ہے جس میں دونوں بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ،علاقہ مکینوں نے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر جی ڈی اے کو موردالزام ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ جی ڈی اے کی غفلت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے جس سے دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے ۔