ذ*کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے جدید تعلیم کا حصول ناگزیر ہے ،گورنر سندھ

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

×حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے جدید تعلیم کا حصول ناگزیر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نوجوانوں کو گورنر ہاؤس کراچی میں آئی ٹی کورس شروع کرانے کے بعد اب حیدرآباد میں بھی پہلے مرحلے میں ٹیسٹ کے بعد 50 ہزار طالبعلموں کو آئی ٹی کورس کرانے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں اس کی ویب سائٹ آج رات تک لانچ کردی جائیگی-گورنر سندھ نے کہا کہ 50کروڑ کی لاگت سے یہ پروگرام شروع کیا جا رہاہے جس میں سے ایک روپیہ بھی حکومت کا نہیں ہوگابلکہ ہمیں ڈونرزمیسر آگئے ہیں اور اس کے علاوہ آئی ٹی ایکسپرٹس کی ٹیم بھی ہمارے پاس موجود ہے جوکہ جذبے کے ساتھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورس کراکرانہیں ان کے پیروں پر کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی -ا ن خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے آج حیدرآباد پریس کلب میںآئی ٹی پروگرام سے متعلق میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- گورنر سندھ نے بتایا کہ آج رات سے اس پروگرام کی ویب سائٹ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کیلئے جگہ کا تعین عنقریب کیا جائے گا-انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی میں بنیادی کورس سے لیکر آرٹیفیشل انٹلیجنس کا کورس بھی کرایا جائے گا- انہوں نے مزید کہا کہ کورس کرنے کے بعدنوجوان لاکھوں روپے تک کمانے کے اہل ہوسکیں گی- گورنرسندھ نے کہا کہ اس پروگرام کا دائرکار سندھ کے مزید6 اضلاع تک بڑھایا جائیگا -انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں سے صرف نعرے لگوائے گئے ہیں اور انہیں دھوکہ دیا گیا ہے جبکہ ہم نے نوجوانوں کی مایوسی اور ناامیدی ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں جس کا ثبوت گورنر ہاؤس کراچی میں 50 ہزار طالبعلموں کو آئی ٹی کورس کرانا ہی-کچے کے ڈاکو?ں کے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ غربت جرائم کو جنم دیتی ہے اور کچے کے ڈاکوؤں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اپنے بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم دلوائیں تاکہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہوجائیں - انہوں نے کہا کہ حیدرآباد نے ہمیشہ محبت دی ہے اس لیے کراچی کے بعدحیدرآبادمیںآئی ٹی پروگرام شروع کیا جارہا ہے - انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پروگرام کے تحت دو ماہ کے دوران ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گااورمایوس نوجوانوں کیلئے یہ پروگرام ایک امید کی کرن ہے جو کہ ملک کی معیشت کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا-اس موقع پر گورنر انیشیٹیو پروگرام کے ضیااللہ، حیدرآباد کے قومی و صوبائی اسمبلی کے منتخب اراکین، آئی ٹی پروگرام کے ایکسپرٹس، ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز سندھ سلیم خان ودیگر بھی موجود تھے -